دبئی ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

0
359

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی میں کھیلے جانےوا لے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، واضح رہے کہ یہ سیریز تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے۔

اس میچ کے لیے گرین شرٹس ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، خالد لطیف، شرجیل خان، شعیب ملک، عمر اکمل، بابر اعظم، محمد نواز ،عماد وسیم، محمد نواز ،وہاب ریاض، حسن علی اور سہیل تنویر شامل ہیں۔

جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم میں کپتان کارلوس براتھ ویٹ، سموئیل بدری، ڈیوائن براوو، جانسن چارلس، آندرے فلیچر، ایون لیوس، سنیل نارائن، کیرون پولارڈ، نکولس پوران، مارلن سموئل اور جیروم ٹیلر شامل ہیں۔

دریں اثنا ویسٹ انڈین کپتان کارلوس براتھ ویٹ نے کہا ہے کہ انکی ٹیم کرس گیل اور آندرے رسل کی کمی محسوس کریگی

SHARE

LEAVE A REPLY