وزیر اعظم عمران خان سے لیگی اراکین اسمبلی کی ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کا موقف سامنے آگیا ہے۔

مسلم ليگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نےکہا ہے کہ چار سے پانچ لیگی اراکین کی عمران خان سے ملاقات کاامکان رد نہيں کیا جاسکتا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ کسی لیگی ایم پی اے نے استعفی دیئے بغیر لوٹا بننے کی کوشش کی تو حلقے کے عوام ان کا گھیرائو کریں گے۔

رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ ایسے لوگ نقصان اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان سے مسلم لیگ ن کےقومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین نے ملاقات کی ہے،جن اراکین اسمبلی نے عمران خان سے ملاقات کی ہے ان میں 15 ایم پی ایز اور 5ایم این ایز شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY