مریم نواز اپنی والدہ کی عیادت کیلئے لاہور ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی دوبئی سے لندن جانے والی پرواز 625 کے ذریعے لندن روانہ ہوئیں۔

مریم نواز لندن میں اپنی والدہ کلثوم نواز کو این اے 120 میں کامیابی پر مبارکباد اور انتخابی مہم کے بارے میں آگاہ کریں گی۔ مریم نواز این اے 120 کی انتخابی مہم میں مصروفیت کی وجہ سے اپنی والدہ کی عیادت کیلئے لندن نہیں جاسکیں تھیں، تاہم ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد وہ پہلی فرصت میں اپنی والدہ کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہوئی ہیں۔

واضح رہے بیگم کلثوم نواز کی لندن میں دوران علاج کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا علاج لندن کے مقامی ہسپتال میں جاری ہے، ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کا دوسرا آپریشن بھی کامیاب ہوگیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY