اسلام آباد :ریڈ زون میں آگ نے عوامی مرکز کوخاکستر کر دیا

0
1420

ریڈ زون اسلام آباد میں واقع عوامی مرکزسافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں صبح سویرے آتشزدگی سے تین افراد زخمی ، ایک کی حالت تشویشناک ، فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں نے دو گھنٹے کے آپریشن کے دوران آگ پر قابو پایا ۔

ریڈ زون اسلام آباد میں ایوان صدر اور پارلیمنٹ کے قریب واقع عوامی مرکز سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں وفاقی ٹیکس محتسب کے دفتر میں صبح ساڑھے سات بجے لگنے والی آگ نے فورا ہی عمارت کے گرائونڈ فلور کو اپنی لپیٹ میں لیا ، آگ لگنے کے باعث عمارت کے چار فلور متاثر ہوئے ،

عمارت کے چوتھے فلور پر موجود دو افراد نے چھلانگ لگا کر جان بچانے کی کوشش کی جن کو امدادی ٹیموں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ اسی فلور پر ایکبیہوش شخص کو بھی امدادی ٹیموں نے بازیاب کرکے ہسپتال منتقل کر دیا ۔
زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں نے تقریبا دو گھنٹے کے مسلسل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ دھویں کے انخلا کے لیے مختلف فلورز کے شیشے توڑے گئے جبکہ وفاقی مختسب کے دفتر کا ریکارڈ بھی آگ کے باعث متاثر ہوا

SHARE

LEAVE A REPLY