شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ سربراہ ملاقات منسوخ کردی ہے۔ دھمکی ہے کہ امریکی صدر کے ساتھ بھی ملاقات منسوخ کی جاسکتی ہے۔ امریکا کے محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ ملاقات کی تیاری جاری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکا کی افواج کی دو ہفتوں کی مشقیں آج سے شروع ہیں۔لیکن شمالی کوریانے جنوبی کورین صدر مون جئے ان سے آج ہونےوالی ملاقات منسوخ کردی اور کہاکہ وہ سوچ رہاہے کہ آئندہ ماہ سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جائے یا اسے بھی منسوخ کردیا جائے۔
پیانگ یانگ کا مطالبہ ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا جنگی مشقیں فوری طور پر ختم کردیں۔امریکی حکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہاکہ پروگرام کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان مجوزہ ملاقات کی تیاری جاری ہے اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کا کوئی علم نہیں











