يورپی ملک ڈنمارک کی پوليس نے دہشت گردی کی حمايت کے شبے پر تين افراد کو گرفتار کر ليا ہے۔ زير حراست افراد مبينہ طور پر ايک ايرانی جلا وطن گروہ کے ارکان ہيں، جنہوں نے ايران ميں اس سال 22 ستمبر کو ايک عسکری پريڈ پر حملے کی حمايت کی تھی۔

اہواز ميں ہونے والے اس حملے ميں پچيس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس جنگجو گروہ کے ارکان تہران حکومت پر اہواز کے لوگوں کے ساتھ امتيازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے عليحدگی کے ليے تحريک چلا رہے ہيں۔ جرم ثابت ہونے پر تينوں گرفتار ملزمان کو دو دو برس قيد کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY