آج جنوبی جرمن شہر میونخ کے ایک نواحی ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ میونخ پولیس کے ترجمان مارکوس دا گلوریا نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ کوئی دہشت گردانہ کارروائی نہیں تھی۔

جرمن پولیس نےبتایا کہ اس واقعے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک خاتون پولیس افسر بھی شامل ہے۔ ترجمان کے بقول اس واقعے کے واحد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ’اُنٹر فوئہرنگ‘ نامی اسٹیشن پر کھڑے اس شخص نے اس کی شناختی دستاویزات طلب کیے جانے پر پستول نکال کر فائرنگ شروع کر دی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY