کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقا نے بھارتی سورماؤں کو بھیگی بلی بنا دیا اورپہلے ٹیسٹ میں 72 رنز سے ہرا دیا ۔

پروٹیز کی جانب سے دئے گئے 208 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 135 رنز پر ڈھیر ہو گئی،کیپ ٹاؤن میں کوہلی چلے نہ روہت شرما، شیکھر دھون اور پجارا بھی بری طرح فیل ہو گئے۔

جنوبی افریقا کی شانادار فتح میں فلینڈر نے دوسری اننگز میں 42 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں ،تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 130 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور بھارت کو جیت کےلئے 208 رنز کا ہدف ملا،لیکن بھارتی بیٹنگ شروع ہوئی اور وکٹیں پت جھڑ کی طرح گرنا شروع ہو گئیں۔

شیکھر دھون ہوں یا مرلی ، پوجارا ہوں یا ہوں ویرات کوہلی ، سب ہوئے فیل ہوگئے ، شرما اور پانڈیا کی بھی ایک نہ چلی اورپوری بھارتی ٹیم 135 رنز پرڈھیر ہو گئی ۔

فلینڈر نے صرف 42 رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا اور مین آف دی میچ کا اعزازحاصل کیا ،فتح کے بعد تین ٹیسٹ کی سیریز میں جنوبی افریقا کو بھارت پر ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ13جنوری سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY