چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو غیرجمہوری اقدام لینا ہےتو لےلیں، انجام مشرف جیساہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب عمران خان کی حکومت بنی تو نیب کو حکم دیا گیا کہ سب کو گرفتار کرلو۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں، اگر عوام کے حقوق چھینے جائیں گے تو پیپلز پارٹی اس بات کی اجازت نہیں دے گی۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم نےڈرامے بازی نہیں کی بلکہ ادارے کھڑے کیےہیں، پاکستان کے عوام کے لیے علاج کی مفت سہولت لائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا آٹیزم سینٹر کراچی میں قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹرمیں بچوں کی مہارتوں کے لیے بھی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، سینٹر میں موجود بچے ہرطبقے سے تعلق رکھتےہیں۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ آٹیزم کاعلاج بے حد مہنگا ہے اور عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مفت علاج پہنچانا حکومت کا کام ہوتا ہے، آئندہ سندھ کےدیگر شہروں میں بھی آٹیزم سینٹر کھولیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY