اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں۔
اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر 29 اکتوبر کے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے جاری کئے ہیں، جو اُسی روزشام 4 بجے شروع ہوگا۔
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اسمبلی اجلاس کے تمام سیشنز میں شرکت کریں گے۔
اسپیکر نے ہدایت کی کہ اپوزیشن لیڈر کی قومی اسمبلی اجلاس کی ہر نشست کے آغاز سے قبل حاضری سے یقینی بنائی جائے۔
دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے اختتام پر شہباز شریف کو واپس نیب کی تحویل میں دے دیا جائے گا۔












