صحرائے تھر میں بارشوں کے بعد سانپ نکل آئے

0
2246

صحرائے تھر میں بارشوں کے بعد سانپ نکل آئے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران 170افراد کو کاٹ لیا۔

تھر کے صحرا میں جہاں بارشوں کے بعد چار سو ہریالی کی بہار ہے وہیں بارشوں کے بعد زہریلے سانپوں نے بھی یلغار کردی ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں 170 افراد سانپوں کے ڈسنے سے زخمی ہوگئے۔

رواںسال کے دوران ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں سانپوں کے کاٹنے کے 620 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY