روس میں لاکھوں شہریوں نے پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ روسی صدر ملازمین کی کام کرنے کی مدت میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ روس کے متعدد بڑے شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ملکی وزیراعظم دیمتری میدودیف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ روسی حکومت مستقبل میں مرد ملازمین کو پینسٹھ اور خواتین کو تریسٹھ برس کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کی اجازت دینا چاہتی ہے۔ ناقدین کے مطابق روس میں دیگر ترقی یافتہ ممالک کے برعکس متوقع زندگی کی شرح کم ہے












