قومی ورثہ ریڈیو ہپاکستان لاہور کی سربراہ نزاکت شکیلہ ترقی پا کر اب کنٹرولر بن گئی ہیں اور بدستور اسی منصب پہ خدمات سرانجام دیتی رہیں گی
وہ 1987میں پروڈیوسر کے طور پر اسلام آباد میں ریڈیو اکیڈیمی میں آئی تھیں جسکے بعد پروڈیوسر کے طور انکی پہلی تعیناتی کوئٹہ میں ہوئی جسکے بعد انہوں نے ان مراکز پہ خدمات سرانجام دیں
ملتان فیصل آباد لاھور ایکسٹرنل سروس اسلام آباد
سی پی یو لا ھور
ایف ایم 101 لاھور
بی ایچ لاھور
پرڈیوسر کے بعد انکی ترقی کی منازل یوں طے ہوئیں
۔۔۔1993 میں سینئر پروڈیوسر ……
2006 میں پروگرام مینیجر…….
30 جنوری 2012 ڈپٹی کنٹرولر…….
30 اپریل 2018 کنٹرولر
نزاکت شکیلہ کو انکے دوستوں احباب ساتھیوں شرکائے کار اور فنکاروں نے مبارکباد دی ہے

ریڈیو اکیڈیمی میں انکے اولیں استاد اور عالمی اخبار کے مدیر اعلی صفدر ھمدانی نزاکت شکیلہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نزاکت ان معدودے چند افسران میں سے ہے جو ریڈیو کے احیا میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ تاریخی نشرایتی ادارے لاہور ریڈیو کو قومی ورثہ کا درجہ دلوانے کے لیئے وہ اپنے پوری مساعی بروئے کار لائیں گی














A well-deserved tribute for a committed broadcaster.