ملتان میں حضرت شاہ شمس تبریز کا سالانہ 766 واں عرس آج سے شروع ہوگیا ہے۔
عرس کا آغاز درگاہ کے گدی نشین مخدوم طارق عباس شمسی درگاہ کو غسل دے کرکیا عرس کی تقریبات دو روز تک جاری رہیں گی ۔
شام 5 بجے درگاہ کے احاطے میں شاہ شمس سیمنار کا انعقاد کیا جس میں ملک بھر کے نامور علماء شرکت کیے اور حضرت شاہ شمس کی دین اسلام کے لیے کی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالی
واضح رہے کہ عرس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے زائرین کی ملتان آمد کا سلسلہ جاری ہے.













