پرنس آف بہاولپور بہاول خان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف سے علحیدگی کا اعلان کردیا۔
پرنس بہاول خان عباسی کا کہنا تھاکہ 1947 میں قیام پاکستان کے وقت میرے پردادا نواب صادق محمد خان عباسی قائد اعظم کی ہدایات پر پاکستان کی سلامتی اور فلاح بہبود کیلئے ریاست کے خزانے کھول دیے اور اس کی حفاظت کیلئے اپنی فوج پاکستان کی فوج میں ضم کردی۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کرتا ہوں۔












