وفاقی وزیر فواد چودھری نے عید الاضحی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا عید الضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ ہوگی۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 21 جولائ کو ذی الحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طور پر اور کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا، چاند کی لوکیشن کیلئے آپ رویت ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔













