ہفتہ کو صدر ٹرمپ اور خاتون اول ملانیا ٹرمپ ہیوسٹن اور لوزیانا میں لیک چارلس کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ سمندری طوفان سے متاثرہ افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ رواں ہفتے ان متاثرہ علاقوں کا ان کا دوسرا دورہ ہو گا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز کے مطابق “صدر اور ہوم لینڈ سکیورٹی کی ٹیم اور تمام انتظامیہ ٹیکساس اور لوزیانا میں ہیرکین ہاروی سے متاثر ہونے والوں کی سلامتی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

ٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامے پر بھی دستخط کیے ہیں جس کے تحت اتوار کو ہاوری کے متاثرین کے لیے “یوم دعا” کے طور پر منایا جائے گا۔

رواں ہفتے آنے والے اس طوفان سے تقریباً دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے جب کہ 39 اموات ہوئیں۔

طوفان کے ساتھ تیز ہواؤں اور شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے بھی وسیع رقبے کو متاثر کیا

SHARE

LEAVE A REPLY