ترک صدر طیب ایردوان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی

0
645

ترکی کے صدر طیب رجب ایردوان پر قاتلانہ حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی۔

ترک میڈیا کےمطابق صدر طیب ایردوان پر صوبہ سیرت کے دورہ کے موقع پر حملے کا منصوبہ بنایا گیا،ہفتہ کی شب ترکی کے شہر سیتی میں ہونے والی ریلی پر حملے کی کوشش کی گئی اورطیب ایردوان کی سکیورٹی پر مامور گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ریمورٹ کنٹرول بم پولیس وین کے ساتھ نصب کیا گیا ،بم ڈیوائس کو فعال ہونے سے پہلے ہی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY