طاہر حنفی کی دوسری کتاب ”گونگی ہجرت” کی تقریب رونمائی

0
1434

ممتاز شا عر طاہر حنفی کی دوسری کتاب ”گونگی ہجرت” کی تقریب رونمائی
حنفی صاحب اچھے انسان اور بہترین شاعرہیں ، انہوں نے اپنی شاعری میں زندگی کے ان تمام نشیب و فراز کو قلمبند کر کے پڑھنے والوں کو ایک خوبصورت کتاب کا تحفہ دیا، راجہ رزاق کا تقریب سے خطاب
نیو جرسی (آئی این پی) طاہر حنفی کی گونگی ہجرت ہماری ہی کہانی ہے بلکہ ہم سب کی کہانی ہے، ہم اور آپ جو یہاں ہجرت کئے بیٹھے ہیں اور اس ہجرت کے ساتھ کیا کیا دکھ اور غم سہتے ہیں، یہی سب کچھ تو گونگی ہجرت ہے، ہم اور آپ ہجرت کے یہ دکھ سہتے رہے لیکن طاہر حنفی نے ہمت کرکے ان دکھوں اور سکھوں کو کتاب میں یکجا کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف کالم نگار اور شاعر ڈاکٹر محمد شفیق نے اپنی صدارتی تقریر میں کیاجو پاکستان کے ممتاز شا عر طاہر حنفی کی دوری کتاب ”گونگی ہجرت” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس تقریب کے اہتمام عارف افضال عثمانی نے پرل بینکوئیٹ میں دنیائے ادب و فن،مکتبہ فکر وفن اور پاکستانی امریکن تھنک ٹینک کے ساتھ مل کر کیا تھا، عارف افضال عثمانی نے اس موقع پر کتاب میں موجود معروف صحافی محمود شام، ناصر علی سیدکے مظامین میں سے اقتباسات پڑھ کے حاضرین محفل کو طاہر حنفی کی شاعری کے رنگوں سے آشنا کیا۔ طاہر حنفی کے دیرینہ دوست راجہ رزاق نے اس موقع پر صاحب کتاب کی شخصیت اور شاعری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حنفی صاحب ایک اچھے انسان اور بہترین شاعرہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی زندگی کو بہتر انداز میں گزارہ بلکہ اپنی شاعری میں زندگی کے ان تمام نشیب و فراز کو قلمبند کر کے پڑھنے والوں کو ایک خوبصورت کتاب کا تحفہ دیا۔معروف شاعرہ زرین یٰسین نے کہا کہ گونگی ہجرت اردو شاعری میں اہم اضافہ ہے، جس میں دکھ سکھ کی کہانی بھی ہے اور آنے والے کل کی نوید بھی۔ تقریب کے ناظم وکیل انصاری کا کہنا تھا کہ شاعری اظہار کا بہترین ذریعہ ہے لیکن یہ اعزاز ہر کسی کو کہاں حاصل ہوتا ہے، عام طور پر انسان لکھنے اور اچھا بولنے سے قاصر نظر آتا ہے، لیکن اگر کوئی شخص شاعری لکھ رہا ہے تو یہ قدر تکا اس کیلئے تحفہ ہوتا ہے۔کتاب کی افتتاحی تقریب کے بعد محفل مشاعری کا اختتام تھا، محفل مشاعرہ کی صدارت معروف سینئر شاعر الطاف ترمذی نے فرمائی اور نظامت محترمہ زرین یٰسین کے ذمہ تھی۔ جن شعراء کرام نے اس موقع پر کلام پیش کیا ان میں زرین یٰسین کے علاوہ اویس راجہ، عامر بیگ، ڈاکٹر محمد شفیق، جمیل عثمان ، پرویز فاروقی، یونس ہمدم، وکیل انصاری، مہمان خصوصی طاہر حنفی اور الطاف ترمذی نے اپنا کلام پیش کیا۔اس موقع پر حاضری نے گونگی ہجرت کی خریداری کرتے ہوئے صاحب کتاب کے آٹو گراف بھی لئے اور مہمانوں کی تواضع پرل بینکوئٹ کے خوش ذائقہ کھانوں سے کی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY