پاکستان تین وکٹ سے افغانستان سے جیتا لیکن بہت مشکل سے

0
884

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں اعصاب شکن میچ میں پاکستان نے افغانستان کوہرا دیا۔ 228 رنز کا ہدف آخری اوورز میں حاصل کر لیا۔ عماد وسیم نے فتح گر اننگز کھیلی اور 49 رنز بنائے، وہاب ریاض نے زخمی انگلی کیساتھ 15 رنز کی جارحانہ باری کھیلی۔ محمد نبی اور مجیب الرحمن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل افغانستان نے مقررہ اوورز میں 227 رنز بنائے تھے۔ اصغر افغان اور نجیب اللہ زدران 42.42 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 4 شکار کیے۔ عماد وسیم مرد میدان قرار پائے۔

پاکستان کی اننگز۔۔۔۔

پاکستان کے بلے بازوں نے ایک بار پھر مایوس کیا خاص طور پر کپتان سرفراز نے نہایت کڑے وقت میں غہیر ذمیدارانہ دوسرا رنز لیتے ہوئے اپنمی وکٹ دے دی، پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے کیا۔ پہلے ہی اوور میں دوسری گیند پر فخر زمان مجیب الرحمن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ 72 کے مجموعی سکور پر امام الحق جلد بازی میں محمد نبی کی گیند پر سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 36 رنز کی باری کھیلی۔ نیوزی لینڈ کیخلاف سنچری داغنے والے بابر اعظم کی اننگز اس بار 45 سکور تک محدود رہی۔ بیٹسمین کو محمد نبی نے بولڈ کیا۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ 19 رنز بنا کر مجیب الرحمن کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، حشمت اللہ شہیدی نے کیچ پکڑا۔ حارث سہیل 27 سکور پر سپنر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈیبیو ہو گئے۔کپتان سرفراز احمد 18 رنز بنا کر غیر ذمہ دارانہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نجیب اللہ زدران کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت پاکستان کی ٹیم نے ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ عماد وسیم نے فتح گر اننگز کھیلی۔ انہوں نے 49 رنز بنائے اور مرد میدان قرار پائے۔ وہاب ریاض نے زخمی انگلی کیساتھ 15 سکور کی جارحانہ باری کھیلی۔ مجیب الرحمن اور محمد نبی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اب اپنا آخری میچ پانچ جولائی کو لارڈز میں بنلہ دیش کے خلاف کھیلے گا

SHARE

LEAVE A REPLY