فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے جرمن دارالحکومت برلن میں کہا ہے کہ عالمی امور میں افراتفری سے بچاؤ کے لیے یورپ کا مزيد مضبوط اور خود مختار رہنا ضروری ہے۔
صدر ماکروں نے جرمن پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ فرانکو جرمن جوڑے پر دنیا کو امن کے راستے پر گامزن کرنے کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔ ماکروں دوسری عالمی جنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں ترتیب دی گئی تقریبات میں شرکت کے لیے بروز اتوار برلن پہنچے ہیں۔ بعد ازاں وہ جرمن چانسلر میرکل سے ملاقات میں یورپی یونین میں اصلاحات پر بات چیت کریں گے۔











