مقبوضہ کشمیر: سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 8 افراد زخمی

0
1082

مقبوضہ جموں وکشمیر میں سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ضبط کیے گئے امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے سے ہوا دھماکے میں اب تک 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے سے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، کئی گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئیں جبکہ عمارت کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے لیکن اب تک باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY