مسلم لیگ ن کے رہنماء راناثنااللکا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے لئے اپوزیشن اتحاد کا متفقہ امیدوار سامنے لایا جائے گا، اگر اپوزیشن اتحاد کر لے تو حکومتی صدارتی امیدوارکو شکست دی جاسکتی ہے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کے پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن)کے ہونے والے اجلاس میں سب سے اہم معاملہ صدارتی انتخاب رہا، ہماری کوشش ہے اپوزیشن اتحاد میں ایک امیدوار ہی سامنے لایا جائے، صدرمملکت کے لئے اپوزیشن اتحاد کا متفقہ امیدوار سامنے لایا جائے گا، اگر اپوزیشن اتحاد کر لے تو حکومتی صدارتی امیدوار کو شکست دی جا سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد کاعیدالاضحیٰ کے ایک روز بعد اسلام آباد یا مری میں اجلاس ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY