مخصوص نشستیں: سنی اتحاد کی درخواست پر آئندہ ہفتے تک فیصلہ نہ ہونے پر نشستیں دیگر پارٹیوں کو جائیں گی، ذرائع

0
930

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کی شمولیت کے بعد مخصوص نشستوں کےلیے سنی اتحاد کی درخواست پر آئندہ ہفتےتک فیصلہ نہ ہوا تو نشستیں باقی پارٹیوں میں بانٹ دی جائیں گی۔

مخصوص نشستوں کےلیے پی ٹی آئی ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بعد سے پانچوں اسمبلیوں میں حلف برداری کا عمل جمعہ سے شروع ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ کمیشن نے ایس آئی سی کے قانونی ونگ سے درخواست کی ہے کہ وہ پروسیسنگ شروع کرے، اس مقصد کےلیے کمیشن کو تاحال یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل کو اسمبلی کی نشستیں دینا ہیں یا نہیں۔

بالفرض کمیشن درخواست مان لیتا ہے تو اس سے سنی اتحاد کونسل کی عددی طاقت پانچوں اسمبلیوں میں بڑھ جائے گی لیکن قومی اسمبلی اور تین دیگر صوبائی اسمبلیوں میں اس کا اقلیتی اسٹیٹس تبدیل نہیں ہوگا۔

ایک اور اہم پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ الیکشن کمیشن میں 26 فروری کو ایک اہم اجلاس بلایا گیا ہے جس میں قانونی ونگ کے نتائج کی روشنی میں معاملات کا فیصلہ کیا جائےگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY