سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان ریلوے کا آپریشن معطل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالتِ عالیہ نے وزارتِ ریلوے اور دیگر فریقین سے اس ضمن میں جواب طلب کر لیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان ریلوے کو 8 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کورونا کی وباء کے دوران پاکستان ریلویز نے 3 بار ریلوے آپریشن معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: 15 اپریل سے ٹرین آپریشن بحال کر سکتے ہیں، شیخ رشید
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو اپنے علاقوں میں واپس بھیجنے کے لیے خصوصی آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا جائے۔












