خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں کورونا وائرس کے مزید 221 کیسز اور 9 اموات کا اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 31 ہزار 890 جبکہ اموات کی تعداد ایک ہزار 139 ہوچکی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق مزید ایک ہزار 715 متاثرین صحت یاب ہوئے اور صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہزار 588 ہوگئی ہے۔












