پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل سمیت پلے آف میچز میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے آل راؤنڈرعماد وسیم پر قومی ٹیم میں واپسی کیلئے نظریں جما لی گئیں۔

عماد وسیم نے گزشتہ برس نومبر میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز اور فائنل میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےلیے قومی ٹیم واپسی پر باتیں ہونے لگیں۔

عماد وسیم کئی انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ ان کی چار پانچ سال کرکٹ باقی ہے ، اگر ملک کو ضرورت ہوئی تو وہ حاضر ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY