جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ڈیل اسٹین نے کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دُنیا بھر میں کورونا کی صورتحال اور ڈھلتی عمر کے سبب وہ کرکٹ سے مکمل کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر رہی ہیں اور وہ محسوس کرتے ہیں کہ اب کھیل میں اُن کے لیے لطف نہیں رہا اور جب لطف نہیں رہا تو پھر اُن کے لیے کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

ڈیل اسٹین نے کہا کہ اُن کے کیریئر کے دوران جنہوں نے اُن کی مدد کی اور تعاون کیا وہ ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس میں اُن کی فیملی، ٹیم کے کھلاڑی، اُن کے دوست اور صحافی شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY