پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی میں سید خورشید شاہ کو ہی اپوزیشن لیڈر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پارٹی رہنما منظور وٹو نے کہا ہے کہ سی ای سی میں آصف زرداری نے واضح کردیا تھا کہ خورشید شاہ کی کرسی کو خطرہ نہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں منظور وٹو نے کہا کہ یکم جنوری سے لانگ مارچ کی تیاری شروع اور بلاول کی لاہور آمد کے بعد اسے عملی شکل دی جائےگی ۔

قبل ازیں پی پی رہنما سعید غنی نے جیو نیوز کے پر وگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں کہا تھاکہ میرا خیال ہے کہ اپوزیشن لیڈربلال بھٹوہوں گے ،آصف زرداری پارلیمانی سیاست کریں گے

SHARE

LEAVE A REPLY