وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کے اندر اس وقت قیادت کا جھگڑا چل رہا ہے۔ ن لیگ کے 31ارکان اسمبلی رابطے میں ہیں جن کا کہنا ہے کہ اپنی قیادت کا دفاع کرتے ہوئے تنگ آ گئے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل کا کہنا تھا کہ جن اراکین اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات کی انہوں نے اپنے حلقوں کے مسائل کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ اے این ایف ایک خود مختار ادارہ ہے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے قبل کچھ پتہ نہیں تھا۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ نواز شریف کو روزانہ چکن دیا جا رہا ہے۔ چاہتے ہیں نواز شریف اچھی خوراک کھائیں۔












