فلسطینی علاقے غزہ پٹی کے محکمہ صحت کے مطابق جمعہ ستائیس اپریل کو ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی سرحد پر مظاہرے میں حصہ لیا۔ مورچہ بند اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر چلائی گئی گولیوں کے باعث ایک فلسطینی ہلاک اور ساٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ اِن زخمیوں میں ایک فلسطینی صحافی بھی شامل ہے۔ غزہ پٹی کے محکمہ صحت کے مطابق احتجاج کے اس سلسلے میں ہلاکتوں کی تعاد 42 تک پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کا بھی بے دریغ استعمال کیا اور شیلوں سے 140 مظاہرین زخمی ہوئے۔ ہر جمعے کو اسرائیلی سرحد پر احتجاج کرنے کا سلسلہ فلسطینیوں نے رواں برس تیس مارچ سے شروع کر رکھا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY