کرکٹ ورلڈ کپ کے چودہویں میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ورلڈ کپ کرکٹ میں آج بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، کینگروز نے اب تک اپنے دونوں میچز جیتے ہیں جبکہ بھارت نے ایک میچ کھیلا اور کامیابی حاصل کی۔
میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکر دھاون، کیل راہل، ایم ایس دھونی، کیدر جادیو، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، جیسپرت بھمرا اور یزوندرا چاہل شامل ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، الیکس کیری، نیتھن کولٹر نیل، پیٹ کمنس، مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
لندن میں کھیلا جا رہا بھارت اور آسٹریلیا کا میچ ہائی اسکورنگ میچ ہونے کا امکان ہے ، بھارتی ٹیم میں شیکھر، شرما، راہول ،کوہلی اور دھونی سب ہی اچھی فارم میں ہیں۔
آسٹریلیا کی ٹیم میں وارنر، فنچ ، عثمان ، اسمتھ اور میکس ویل موجود ہیں اور ان سب کے بلے رنز بنانے کی مشین تصور کیے جاتے ہیں۔












