آسٹریلیا نے پاکستان کو سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بھی شکست دے کر سیریز پانچ صفر سے اپنے نام کرلی۔
دبئی اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جس نے مقررہ 50 اوورز میں 327 رنز بنائے اور پاکستان کے لئے 328رنز کا ہدف سیٹ کیا۔
سیریز میں پہلی بار کسی بھی ٹیم نے 300 کا ہندسہ عبور کیا ،پاکستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں ۔۔ وکٹ پر ۔۔۔ رنز تک محدود رہی۔
پاکستان کی طرف سے حارث سہیل نے 130، شان مسعود50،عمر اکمل 43 اور کپتان عماد وسیم ۔۔۔ رنز کے ساتھ نمایاں رہے، حارث سہیل کی یہ سیریز کی دوسری سنچری تھی ۔
آسٹریلیا کے 328 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شان مسعود اور گزشتہ میچ کے سنچری میکر عابد علی نے اننگز اوپن کی تاہم 1 کے اسکور پر عابد علی بغیر کوئی رنز بنائے،بیرینڈوف کا شکار بن گئے۔
دوسری وکٹ پر شان مسعود اور حارث سہیل نے اسکور میں 108رنز کا اضافہ کیا،پاکستان کے دوسرے اوپنر کو50 کے انفرادی اسکور پر زمپا نے پویلین کی راہ دکھائی ۔
گرین شرٹس کی تیسری وکٹ 136 کے اسکور پر گری ،گزشتہ میچ سمیت سیریز میں دوسنچریاں داغنے والے محمد رضوان اس بار صرف 12 رنز بناکر میکس ویل کو اپنی وکٹ تھما بیٹھے۔
چوتھی وکٹ پر حارث سہیل اور عمر اکمل نے 102رنز کی شراکت قائم کی ، 238 کے اسکور پر عمر اکمل 43 رنز کی اننگز کھیل کر لائن کا شکار بن گئے۔
پاکستان کے پانچویں آوٹ ہونے والے بیٹسمین میچ کے ٹاپ اسکور حارث سہیل تھے جو 130 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ریچڈسن کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔












