ہندوستانی حکومت,وزارتِ گائے قائم کرنے کے منصوبے پر غور

0
169

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امیت شاہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت وزارتِ گائے قائم کرنے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے۔ اس معاملے پر بہت سی تجاویز سامنے آئی ہیں جن پر بات چیت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس وزارت کی ذمہ داریاں کیا ہونگی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق امیت شاہ نے اس پلاننگ کے بارے میں لکھنو میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا جس میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیا ناتھ بھی موجود تھے۔

خبریں ہیں کہ یہ منصوبہ یوگی آدتیا ناتھ کے ذہن کی پیداوار ہے جنہوں نے 2014ء میں وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ منصوبہ پیش کیا تھا۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ اتر پردیش نے پورے بھارت میں گئو رکشا کے نام سے ایک مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس مہم کے نام پر اب تک درجنوں مسلمانوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ہریانہ میں گائے کے تحفظ کیلئے خصوصی پولیس فورس قائم کی گئی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY