میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ شہر کراچی میں دو بارشوں کے دوران 27 لوگ انتقال کرچکے ہیں ۔

وسیم اختر نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے درخواست کی کہ کراچی کو آفت زدہ شہر قرار دیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی صوبے کو پالتا ہے اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، کل عید ہے، لوگ قربانی کہاں کریں گےاور کدھر جائیں گے۔

وسیم اختر نے کہا کہ جو لوگ اپنے علاقے میں قربانی نہیں کرسکتے وہ کے ایم سی سلاٹر ہاؤس میں آجائیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ سندھ حکومت نہ خود کچھ کرتی ہے اور نہ ہی کرنے دے رہی ہے، جبکہ کراچی کے مسائل حل کرنے کےلئے جو اقدامات ہونے چا ہیے ویسے نہیں ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY