الیکشن کمیشن میں شہبازشریف نے کراچی کے حلقے این اے 249 کے ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے درخواست دائر کردی ہے۔
شہبازشریف کی طرف سے بیرسٹر ظفر اللہ نے الیکشن کمیشن درخواست جمع کرائی ،جس میں این اے 249 میں ہونے والے انتخابات کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
شہبازشریف نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ این اے 249 میں ووٹوں کی گنتی درست انداز سے نہیں کی گئی ہے ۔اس لئے نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔
انہوں نے درخواست میں کہا کہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے فارم 45 پر کانٹ چھانٹ کی گئی ہے،مسترد ووٹوں کے مقابلے میں جیتنے والے کے ووٹوں کا فرق صرف چند سو کا ہے۔











