اکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو ایک اور خط لکھ دیا ہے۔

پی پی پی کے سینیٹر تاج حیدر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ ریکوزیشن سے دستخط واپس لینے سے متعلق میں نے آپ کو خط لکھا تھا۔

خط میں چیئرمین سینیٹ کے ریکوزیشن سے دستخط واپس لینے کے اختیارات سے متعلق سوالات کے جوابات نہیں دیے گئے۔

تاج حیدر نے لکھا کہ آئین چیئرمین سینیٹ کو کسی رکن کے ریکوزیشن پر کیے گئے دستخط واپس لینے کا اختیار نہیں دیتا، یہ عمل آئین اور پارلیمان کو کمزور کرے گا۔

انہوں نے لکھا کہ گزشتہ 49 دنوں سے اجلاس نہیں بلایا گیا، عوام اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

پی پی پی رہنما نے اپنے خط میں لکھا کہ چیئرمین سینیٹ کے آفس کو غیر جانبدار ہونا چاہیے، بہانے ڈھونڈنے کے بجائے ہمیں سینیٹ کا اجلاس بلانے کیلئے کوئی راستہ نکالنا چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY