نئے ٹرمپ آرڈر کو بھی امریکیوں نے مسترد کر دیا ہے

0
999

نئے ٹرمپ آرڈر کو بھی امریکیوں نے مسترد کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے باہر درجنوں مظاہرین نے امتیازی قانون کے خلاف احتجاج کیا ۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل امریکا کی سربراہ مارگریٹ ہوانگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واردات پرانی، طریقہ نیا ہے، نفرت اور خوف کو نئے لبادے میں پیش کیا گیا ہے ۔

نیویارک کے اٹارنی جنرل کہتے ہیں کہ وہ تعصب پر مبنی نئے آرڈر کو چیلنج کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

دوسری جانب اخبار نیو یارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ ایک بار پھر مسلم اکثریت والے ممالک کو نشانہ بنایا گیا، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں والے ممالک میں شامل تین عیسائی ریاستوں، کولمبیا ،وینزویلا اورفلپائن کو شامل نہ کرنا تعصب پرمبنی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY