قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو وطن واپس لانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں

0
526

 قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں، قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو وطن واپس لانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کو وطن واپس لانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے انسداد بدعنوانی کی موثر حکمت عملی وضع کی، ہمارا ایمان، کرپشن فری پاکستان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کو ہم سب نے مل کر ایک معتبر ادارہ بنا دیا ہے۔ نیب کسی دباؤ کے بغیر بدعنوان عناصر کیخلاف فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY