فیلڈ مارشل محمد ایوب خان (1958-1969)، ہری پور میں پیدا ہوئے اور پاکستان کے پہلے فوجی حکمران بنے جنہوں نے اسکندر مرزا کو برطرف کر کے اقتدار سنبھالا۔

انیس سو ساٹھ میں ایک صدارتی ریفرنڈم کرایا اور پھر انیس سو چونسٹھ کے الیکشن میں تمام جماعتوں کے طرف سے فاطمہ جناح کی حمایت اور عوامی مقبولیت کے باوجود ایک ایسے الیکشن میں کامیابی حاصل کی جسے تاریخ دان متفقہ طور پرشفاف تسلیم نہیں کرتے۔

انہی کے دور میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان پینسٹھ کی جنگ ہوئی جس سے پاکستان کی معیشت پر گہرا اثر پڑا۔ انیس سو انہتر میں اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اقتدار عوامی نمائندوں کی بجائے اپنے وفادار جنرل یحٰی خان کے حوالے کردیا۔انیس سو چوہتر میں پاکستان میں ہی ان کا انتقال ہوا۔

SHARE

LEAVE A REPLY