امریکا اور روس کے حکام اس معاملے پر مشترکہ طور پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں کہ افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت پر عائد بین الاقوامی سفری پابندیوں کا خاتمہ کس طرح کیا جائے تا کہ وہ امن مذاکرات میں شمولیت اختیار کر سکیں۔
اس ضمن میں افغانستان کے لیے خصوصی امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے اپنے روسی ہم منصب ضمیر کابلوف سے انقرہ میں ہونے والی ملاقات میں تبادلہٴ خیال کیا ہے۔ طالبان مذاکرات کاروں نے بھی اپنے لیڈروں کے سفر پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
یہ پابندی اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی تھی۔ امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا اگلا دور پیر پچیس فروری سے شروع ہو رہا ہے۔












