فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافاتی علاقے میں ایک شخص نے چاقوسے حملہ کرکے اپنی ماں اور بہن کو قتل کردیاتاہم حملہ آور پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا ۔

فرانسیسی حکام کے مطابق چاقو بردار شخص نے پیرس کے مضافاتی علاقے ’ٹراپس‘میں راہ گیروں پر حملہ کیا،جس میں 2خواتین ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والی خواتین حملہ آور کی ماں اور بہن تھیں،حملہ آور پولیس کی ٹیرر واچ لسٹ میں شامل تھاتاہم حملے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

دوسری جانب داعش نے حملے کی ذمہ داری فوری قبول کرلی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY