برطانوی حکومت نے زمبابوے میں انتخابات کے تناظر میں ہونے والی پر تشدد کارروائیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ برطانیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ زمبابوے میں سکیورٹی فورسز نے طاقت کا غیرضروری استعمال کیا۔ اسٹیٹ آف افریقہ کے وزیر ہیریت بالڈون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے زمبابوے کی تمام جماعتوں سے اپیل کی گئی ہے کہ امن قائم رکھنے کے لیے مل کر کام کریں۔ رواں ہفتے ہوئے اس الیکشن میں سابق صدر رابرٹ موگابے کی سیاسی جماعت زانو پی ایف نے کامیابی حاصل کر لی ہے تاہم اپوزیشن نے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے












