امریکی صدر نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اگلے دنوں میں روسی صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ طے شدہ ملاقات منسوخ کر سکتے ہیں۔ امریکی و روسی صدور کے درمیان یہ ملاقات جی ٹوئنٹی سمٹ کے حاشیے میں ہونی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرائن کے درمیان پیدا ہونے والے سمندری تنازعے کے تناظر میں بیونس آئرس میں ولادیمیر پوٹن کے ساتھ طے شدہ ملاقات منسوخ کی جا سکتی ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے روسی صدر سے ملاقات کی ممکنہ منسوخی کو اخبار واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے۔












