امریکی سربراہی میں قائم اتحادی ممالک کے طیاروں کی شامی شہر الرقہ میں گزشتہ روز کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں 21 عام شہری ہلاک ہو گئے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ افراد داعش کے زیر قبضہ الرقہ سے جان بچا کر نکل رہے تھے۔ رامی عبدالرحمان کے مطابق امریکی اتحادی طیاروں کی بمباری کا نشانہ بننے والے یہ شامی شہری الرقہ کے جنوبی علاقے فرار ہونے کے لیے دریائے فرات کے کنارے پر چھوٹی کشتیوں میں سوار ہو رہے تھے۔
سیریئن آبزرویٹری کے سربراہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں تاہم وہ ان کی درست تعداد نہیں بتا سکے۔












