ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اُن کا ملک یمن کی حوثی تحریک کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے یمن اور وہاں کے شہریوں کے تحفظ کے لیے مذاکراتی عمل کو اہم قرار دیا۔ ایرانی حکومتی ٹیلی وژن پر سپریم لیڈر کا جو بیان نشر کیا گیا، وہ اس تحریک کے مذاکرات کار اعلیٰ محمد عبدالسلام سے ملاقات کے بعد دیا گیا۔ حوثی لیڈر کے ساتھ ملاقات میں خامنہ ای نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یمن میں حوثی تحریک ایک مضبوط حکومت قائم کر سکتی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ یمن کے شمالی حصے میں بشمول صنعا پر حوثی باغیوں کا تسلط قائم ہے۔












