ہیرا اور وہ بھی ناشپاتی کی شکل کا۔قیمت؟ صفدر ھمٰدانی

0
2387

امریکی شہر نیویارک میں ناشپاتی کی شکل کا قیمتی ہیرا نیلامی کے لئے پیش کردیا ہے۔

ہیرا ڈیڑھ کروڑ ڈالر میں نیلام ہونے کی توقع ہے ۔

اس کی نیلامی اگلے ماہ ہوگی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دنیا کا مہنگا ترین ہیرا 4 ارب 21کروڑ روپے میں نیلام۔۔نیلامی کہاں ہوئی

روس کی کان سے نکالا گیا نایاب گلابی ہیرا جنیوا میں 27 ملین ڈالر یعنی 4 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد پاکستانی روپے میں نیلام ہو گیا۔14.83 قیراط کے “دی اسپرٹ آف دی روز” نامی ہیرے نے مہنگا ترین ہیرا ہونے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔آن لائن نیلامی کے منتظمین نے ہیرے کو فطرت کا عجوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلابی جواہرات نایاب ہونے کی وجہ سے ان کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔انتظامیہ نے ہیرا خریدنے والے
کا نام اور شہریت ظاہر نہیں کی۔دی اسپرٹ آف دی روز روس کی کان سے 2017 میں نکالا گیا تھا اور قدرتی رنگ کو نقصان پہنچائے بغیر اسے تراشنے میں ایک سال کا عرصہ لگا اس نایاب گلابی، ارغوانی ہیرے کو نیلامی سے قبل، سنگاپور اور پائی پے میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا اور بیش قیمت ہیرےکی قیمت 6 ارب 22 کروڑ روپے سے زیادہ ملنے کی توقع کی جا رہی تھی۔

جیکب ڈائمنڈ دنیا کا پانچواں بڑا ہیرا ہے اور اس کا شمار دنیا کے مہنگے ترین ہیروں میں کیاجاتا ہے۔ ماضی میں اسے شاہی یا عظیم سفید ہیرے کے نام سے بھی پکاراجاتا تھا۔ یہ 39.5 ملی میٹر گہرا ہے اور اس کا وزن قریباً 36.90 گرام ہے۔ اس کی تاریخ کوہ نور ہیرے کی طرح خونی تو نہیں لیکن بے حد دلچسپ ضرور ہے۔

ہانگ کانگ میں 59.60 قیراط کے نایاب گلابی ہیرے کی نیلامی دوہزار سترہ میں ہوئی۔ دی پنک اسٹار نامی یہ ہیرا سب سے قیمتی ہیروں میں سے ایک ہے۔ ہانگ کانگ میں 59.60 قیراط کے اس نایاب گلابی ہیرے کی نیلامی خود ایک کہانی ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے یہ ہیرا 71,2 ملین ڈالرز میں فروخت ہوا

صفدر ھمٰدانی

SHARE

LEAVE A REPLY