ملتان میں آم پر بیماریوں کا حملہ، تیس فیصد باغات کو نقصان

0
680

ملتان میں آم کے باغات پر تیلہ اور پاوڈری کا حملہ شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے آم کا بور پھل میں تبدیل نہ ہونے سے تیس فیصد باغات کو نقصان پہنچ چکا ہے جبکہ پھل کا سائز بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ملتان میں آم کے باغات مختلف بیماریوں کی زد میں ہیں جن میں تیلہ اور پاوڈری قابل ذکر ہیں جس سے آم کے باغات کو کافی حدتک نقصان پہنچ چکا ہے لیکن محکمہ زراعت کے حکام کو اس کی پرواہ نہیں جس کی وجہ سے باغات کے حوالے سے باغبانوں کی مشکلات بھی کافی حدتک بڑھ گئی ہیں۔

محکمہ زراعت کے حکام کا موقف ہے کہ باغات پر مختلف بیماریوں کے حملوں کے سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں جس پر عمل کرنا باغبانوں کی ذمہ داری ہے تاہم آم کی مٹھاس کو مزید بہتر کرنے کیلئے کاوشیں کر رہے ہیں۔

باغات کی موجودہ صورتحال کے باعث رواں سال آم کی پیداوار میں نمایاں کمی کا امکان ہے جس کی وجہ سے باغبانوں کیلئے آم کو ایکسپورٹ کرنا بھی مشکل ہو جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY