جرمنی سے ڈی پورٹ ہونے والے القاعدہ کے مقتول لیڈر اسامہ بن لادن کے مبینہ باڈی گارڈ کو ایک تیونسی عدالت نے رہا کر دیا ہے۔ اس شخص کی شناخت سیمع اے سے کی جاتی ہے اور اسے رواں ماہ کے اوائل میں جرمن حکام نے ملک بدر کیا تھا۔

تیونسی حکام نے اسے وصول کرتے ہی پندرہ ایام کے لیے مقید کر دیا تھا۔ عدالت نے تفتیشی عمل مکمل ہوتے ہی سمیع اے کو رہا کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ تیونس کے حکومتی ترجمان کے مطابق بن لادن کا مبینہ باڈی گارڈ تیونس کی حدود سے باہر نہیں جا سکے گا۔ اُدھر جرمن شہر گیلزن کرشن کی عدالت نے سمیع اے کی ملک بدری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اُسے فورآ واپس لانے کی ہدایت کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY