امریکا نے کشمیر میں فعال جنگجو گروہ حزب المجاہدین پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
بھارت مخالف یہ گروہ کشمیر میں سرگرم ایک بڑا جنگجو گروہ قرار دیا جاتا ہے۔ امریکی وزارت مالیات کی ویب سائٹ پر بدھ کے دن جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گروہ کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔
بھارت کا الزام ہے کہ یہ گروہ پاکستان میں فعال ہے، جو بھارتی مفادات کو نشانہ بناتا رہتا ہے۔ پاکستانی حکومت اس گروہ سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔












